مواد پر جائیں
  • ہوم
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریںرابطے میں رہیںگروپس میں جڑیںاپنے خیالات کا اظہار کریںWhatsApp برائے بزنس
  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
شرائط اور پرائيویسی پالیسی‏2025 ©‏ WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریں

      اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور پرائیویسی کنٹرولز۔

    • رابطے میں رہیں

      دنیا بھر میں مفت* میسج اور کال کریں۔

    • گروپس میں جڑیں

      گروپ میسجنگ کو آسان بنایا گیا۔

    • اپنے خیالات کا اظہار کریں

      بات چیت کیلئے اسٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • WhatsApp بزنس

      کسی بھی جگہ سے اپنے کسٹمرز تک پہنچیں۔

  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ایپس
لاگ ان کریںڈاؤن لوڈ کریں

WhatsApp چینلز کی گائیڈ لائنز

آخری بار اپ ڈیٹ کیا گیا: 16 فروری 2024

WhatsApp چینلز پرائیویٹ میسجنگ سے الگ WhatsApp کے اندر ایک اختیاری، یک طرفہ بروڈکاسٹنگ خصوصیت ہے جو ان لوگوں اور تنظیموں کی معلومات کو فالو کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے بنائی گئی ہے جو ان کیلئے اہم ہوں۔ چینل کے ایڈمنز کو درج ذیل گائیڈ لائنز (ان "چینلز کی گائیڈ لائنز") کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ ان کی اپ ڈیٹس عام ناظرین کیلئے موزوں ہوں۔ WhatsApp چینلز کا استعمال کر کے، آپ ان چینلز کی گائیڈ لائنز اور ہماری WhatsApp چینلز کیلئے سروس کی ضمنی شرائطسے اتفاق کرتے ہیں۔

چینل کے ایڈمنز کو اپنے فالوورز کا احترام کرنا چاہیے اور بہت زیادہ اپ ڈیٹس یا ایسی کم معیار والی اپ ڈیٹس بھیجنے سے گریز کرنا چاہیے جو وصول کنندگان کی جانب سے ان کے چینل کو ان فالو کرنے کا باعث بن سکتی ہوں۔ چینل کے ایڈمنز کو چاہیے کہ وہ اپنے چینل کو ایک ایسا عنوان دیں جس سے چینل کے مواد کی عکاسی ہو اور جس سے صارفین کو اس بارے میں باخبر انتخاب کرنے میں مدد مل سکے کہ وہ کن چینلز کو فالو کرنے کا انتخاب کریں۔

WhatsApp درج ذیل چینلز کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے:

  • غیر قانونی مواد شیئر نہ کریں یا غیر قانونی سرگرمی میں شامل نہ ہوں۔ اس میں ایسا مواد شامل ہے جو بچوں کا جنسی استحصال کرتا ہو یا انہيں خطرے میں ڈالتا ہو (بشمول بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد) یا جو پرتشدد شدت پسند یا مجرمانہ تنظیموں یا افراد کی حمایت کرتا ہو۔ چینلز کو چاہیے کہ انسانی اسمگلنگ کے ذریعے لوگوں کے استحصال کی سہولت فراہم نہ کریں یا ایسے مواد شیئر نہ کریں جو جنسی تشدد، جنسی حملے یا جنسی استحصال کو ظاہر کرتا ہو، اس کی دھمکی دیتا ہو یا اسے پروموٹ کرتا ہو۔ ان دانشورانہ املاک کو شیئر نہ کریں جنہيں استعمال کرنے کا آپ کو حق نہيں ہے۔
  • ایسا مواد شیئر نہ کریں جس سے لوگوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہو۔ اس میں وہ مواد شامل ہے جو عوامی یا ذاتی تحفظ کیلئے کافی حد تک خطرہ ہو، تشدد کی ترغیب دیتا ہو، پرتشدد یا مجرمانہ سرگرمیوں کا نظم و نسق اور اسے ہم آہنگ کرتا ہو یا جو خودکشی یا خود اذیتی کی ترغیب دیتا ہو۔
  • فراڈ میں شامل نہ ہوں۔ اس میں وہ سرگرمی یا مواد شامل ہے جو عمداً دھوکہ دہی، نقالی یا جان بوجھ کر غلط بیانی کرتا ہو یا بصورت دیگر اسکیم کرتا ہو، دھوکہ دہی کرتا ہو یا WhatsApp یا ہمارے صارفین کا استحصال کرتا ہو۔
  • WhatsApp کے تمام صارفین کیلئے مواد کو عمر کے مطابق رکھیں۔ مثال کے طور پر، چینلز کو چاہیے کہ ایسی تصاویر شامل نہ کریں جو حد سے زیادہ پرتشدد یا گرافک پر مبنی ہوں یا جن میں جنسی طور پر صریح مواد یا فحش مواد شامل ہو، جن پر App Store کی طرف سے پابندی لگی ہوتی ہے۔ چینلز کو کامرشیل جنسی سروسز کی سہولت کیلئے یا ریگولیٹڈ یا محدود سامان کی پیشکش اور/یا لین دین کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

ہم چینلز کی گائیڈ لائنز کو کیسے لاگو کرتے ہیں

WhatsApp ان چینلز کی گائیڈ لائںز کے غلط استعمال کا پتا لگانے کیلئے خودکار ٹولز، انسانی جائزہ اور صارف کی رپورٹس کا استعمال کرتے ہوئے کارروائی کر سکتا ہے۔ ہم صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ایسے کسی بھی چینل یا چینل کے ان مخصوص اپ ڈیٹس کی رپورٹ کریں جن سے ممکنہ طور پر ان چینلز کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ آپ WhatsApp پر کسی چینل کی رپورٹ کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔ دانشورانہ املاک کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنے کے بارے میں معلومات کیلئے، براہ کرم یہاں دیکھیں۔

خودکار پراسیسنگ

خودکار ڈیٹا پراسیسنگ کو ہمارے جائزے کے پراسس میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یہ کچھ ایسے علاقوں کیلئے فیصلوں کو خودکار بناتی ہے جہاں چینلز کے مواد سے ان چینلز کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔

آٹومیشن ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے چینلز کو ان انسانی جائزہ کاروں تک پہنچا کر جائزے کو ترجیح دینے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے جن کے پاس موضوع اور زبان کی صحیح مہارت ہوتی ہے، تاکہ ہماری ٹیمیں سب سے پہلے اہم ترین کیسز پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

انسانی جائزہ کی ٹیمیں

جب کسی چینل کو مزید جائزہ کی ضرورت ہوتی ہے تو ہمارے خودکار سسٹمز اسے حتمی فیصلہ کرنے کیلئے انسانی جائزہ کی ٹیم کو بھیجتے ہیں۔ ہماری انسانی جائزہ کی ٹیمیں پوری دنیا میں موجود ہیں، تفصیلی تربیت حاصل کرتی ہیں اور اکثر پالیسی کے مخصوص شعبوں اور خطوں میں مہارت رکھتی ہیں۔ ہمارے خودکار سسٹم ہر فیصلے سے سیکھتے اور خود کو بہتر بناتے ہیں۔

مقامی قانون کی خلاف ورزیاں

WhatsApp ان ممالک کے حکام کی طرف سے جائز قانونی آرڈرز کا جائزہ لیتا ہے اور ان کا جواب دیتا ہے جہاں ہم خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں WhatsApp چینلز کو محدود کرنے کیلئے عدالتی احکامات بھی مل سکتے ہیں۔ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے ہم ہمیشہ حکومت کے درخواست کی قانونی حیثیت اور اس کے مکمل ہونے کا جائزہ لیتے ہیں۔

وہ کارروائیاں جو ہم کر سکتے ہیں

جب ہمیں غیر قانونی مواد یا ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کا پتا چلتا ہے تو ہم کارروائی کر سکتے ہیں، جس میں درج ذیل شامل ہیں اور یہ مواد یا خلاف ورزی کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے:

  • ان چینلز کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے چینل کے ایڈمنز کو تنبیہ کرنا
  • صارفین تک چینل کے اپ ڈیٹس کی مزید ڈیلیوری کو معطل کرنا
  • ہمارے سرورز سے چینل کی اپ ڈیٹس کو ہٹانا
  • چینل کی پروفائل کی فیلڈز سے خلاف ورزی کرنے والے مواد کو ہٹانا (بشمول چینل کی تصویر)
  • چینل کی تصدیق کو منسوخ کرنا
  • درون ایپ ڈائریکٹری یا تلاش کے نتائج سے چینل کو ہٹانا
  • چینل کے دعوتی لنک کو منسوخ کرنا
  • چینل کو معطل کرنا
  • ہماری سروس سے چینل کے ایڈمن (ایڈمنز) پر پابندی لگانا اور/یا
  • بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کو NCMEC اور/یا مجاز حکام کو رپورٹ کرنا
  • WhatsApp چینلز کو معطل کر دے گا اگر ایڈمن (ایڈمنز) بار بار ایسا مواد پوسٹ کریں گے جن سے ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو، جن میں غیر قانونی مواد شامل ہیں۔ کسی چینل کو معطل کرنے کے فیصلے کا انحصار خلاف ورزی کرنے والے مواد کی مقدار، نوعیت اور شدت اور اگر قابل شناخت ہو تو صارف کے ارادے پر ہوگا۔

    ہم اضافی کارروائیاں کر سکتے ہیں جیسا کہ WhatsApp چینلز کی سروس کی اضافی شرائط میں بیان کیا گیا ہے۔

    چینلز کا شکایات کو سنبھالنے کا پراسس

    چینلز کا نفاذ: جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، ہم چینلز کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں جب ہم یہ تعین کریں گے کہ وہ چینلز ہماری شرائط یا پالیسیوں بشمول ان چینلز کی گائیڈ لائںز کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ ہمارے ذریعے کیے گئے کسی فیصلے سے متفق نہیں ہیں تو آپ اپنے چینلز کے معلوماتی صفحہ پر جاکر اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ آپ یہاں WhatsApp سپورٹ کے ذریعے بھی اپیل کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ ہمارا فیصلہ غلط تھا تو ہم نفاذ کو پلٹ دیں گے۔

    اکاؤنٹ غیر فعال ہو جاتا ہے: اگر ہم آپ کے اکاؤنٹ کو چینلز کی گائیڈ لائنز یا سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر غیر فعال کر دیتے ہیں تو آپ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں جیسا کہ یہاں بیان کیا گیا ہے۔

    اگر آپ چینلز پر کیے گئے مواد کے ہمارے فیصلے سے متفق نہیں ہیں اور آپ یورپی یونین میں موجود صارف ہیں تو آپ اس فیصلے کو عدالت سے باہر تنازعات کو حل کرنے والے مصدقہ ادارے کے پاس اٹھا سکتے ہیں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔

    صارف کی رپورٹس: اگر آپ دوسروں کے پوسٹ کردہ مواد کو رپورٹ کرتے ہیں لیکن ہمیں پتا چلتا ہے کہ مواد ہماری شرائط یا پالیسیوں کے خلاف نہیں ہے تو ہم آپ کو مطلع کریں گے۔ اگر آپ ہمارے ذریعہ کیے گئے فیصلے سے متفق نہیں ہیں تو آپ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ ہمارا فیصلہ غلط تھا تو ہم اس نفاذ کو واپس لے لیں گے۔

    ڈاؤن لوڈ کریں
    WhatsApp کا اصل لوگو
    WhatsApp کا اصل لوگو
    ڈاؤن لوڈ کریں
    ہم کیا کرتے ہیں
    خصوصیاتبلاگسیکیورٹیبرائے بزنس
    ہم کون ہیں
    تعارفکرئیرزبرانڈ سنٹرپرائیویسی
    WhatsApp استعمال کریں
    ‏AndroidiPhone‎Mac/PCWhatsApp ویب
    مدد چاہیے؟
    ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرایپسسیکیورٹی ایڈوائزریز
    ڈاؤن لوڈ کریں

    ‏2025 ©‏ WhatsApp LLC

    شرائط اور پرائیویسی پالیسی
    سائٹ میپ