مواد پر جائیں
  • ہوم
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریںرابطے میں رہیںگروپس میں جڑیںاپنے خیالات کا اظہار کریںWhatsApp برائے بزنس
  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
شرائط اور پرائيویسی پالیسی‏2025 ©‏ WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریں

      اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور پرائیویسی کنٹرولز۔

    • رابطے میں رہیں

      دنیا بھر میں مفت* میسج اور کال کریں۔

    • گروپس میں جڑیں

      گروپ میسجنگ کو آسان بنایا گیا۔

    • اپنے خیالات کا اظہار کریں

      بات چیت کیلئے اسٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • WhatsApp بزنس

      کسی بھی جگہ سے اپنے کسٹمرز تک پہنچیں۔

  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ایپس
لاگ ان کریںڈاؤن لوڈ کریں
  • مجموعی جائزہ
  • نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔

    • 100: اپنی کمیونٹی سیٹ اپ کرنا
    • 101: ایک محفوظ کمیونٹی بنانا
    • 102: کمیونٹی کا اچھا ایڈمن بننا
    • 103: کمیونٹی کو مشغول کرنے اور بڑھانے کا طریقہ
  • کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔

    • 200: حدود متعین کرنا اور کمیونٹی کا اچھا ماحول قائم رکھنا
    • 201: تنازعہ کو حل کرنا اور اشتمالیت کو فروغ دینا
    • 202: کمیونٹی کے اصول نافذ کرنا اور پریشان کُن ممبرز سے نمٹنا
    • 203: متعدد ایڈمنز والی کمیونٹیز کا انتظام کرنا اور کردار تفویض کرنا
  • دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔

    • ہمارے کمیونٹی بلڈرز
    • BTS Army Festapora
    • African Mums in Deutschland
    • Raise a Genius Kid
    • Givers Arena
    • Soy Super Papa (I’m a Super Dad)

203: متعدد ایڈمنز والی کمیونٹیز کا انتظام اور کردار تفویض کرنا

اپنی ایڈمن ٹیم بنانا اور اس کی تربیت کرنا اپنی کمیونٹی کا نظم و نسق کرنے اور مسائل سے نمٹنے کی آپ کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ ایک مضبوط ایڈمن ٹیم کو بھرتی کرنے، کردار تفویض کرنے، ایک دوسرے کو بااختیار بنانے اور سپورٹ کرنے اور ممکنہ تنازعات سے نمٹنے کا طریقہ سیکھیں۔

بنیادی تجاویز:

  • اچھے لوگوں کو بھرتی کریں اور ایک زبردست ٹیم بنائیں
  • اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں اور انہیں اہم اور متعلقہ ہونے کا احساس دلائیں
  • مہارت کے لحاظ سے کردار تفویض کریں، اور باقاعدگی سے بات چیت کریں
  • تنازعہ حل کریں، اور لوگوں کی وقفہ لینے کی ضرورت کا احترام کریں

"ہماری ایک بہت بڑی کمیونٹی ہے جس میں مختلف مسائل کے حوالے سے ذیلی گروپس موجود ہیں۔ ایسے ایڈمنز میسّر ہونا اہم ہے جو گروپس کا پیشہ ورانہ طور پر، موثر انداز میں انتظام کرنے اور گروپس کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے تربیت یافتہ ہو۔"

- Arun, Pinkishe Foundation

ٹیم ورک کو زیادہ سے زیادہ کرنا اور انفرادی طاقتوں کو استعمال کرنا

بطور ایڈمن، آپ کو ایسا محسوس ہو سکتا ہے کہ آپ 'ہمیشہ دستیاب' ہیں۔ سوالات، درخواستوں اور تنازع کا انتظام کرنا بہت زیادہ تھکا دینے والا کام ہو سکتا ہے۔ ایسے اقدامات موجود ہیں جو آپ بہت زیادہ تھکاوٹ سے بچنے کیلئے ایک ٹیم کے طور پر کر سکتے ہیں، اور ان چیلنجز کا سامنا کر سکتے ہیں جو آپ کی کمیونٹی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ پیدا ہو سکتے ہیں۔ انفرادی قوتوں اور حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داریاں اور کاموں کو بانٹنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز اور طریقِ عمل وضع کرنے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ کام کریں۔

  • سبھی کو پھیلائیںسبھی کو سکیڑیں
  • اپنی ایڈمن ٹیم کو بھرتی کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے سب سے زیادہ فعال ممبرز یا ان لوگوں کو دیکھیں جنہیں آپ جانتے ہیں کہ وہ کمیونٹی اور اس کی اقدار کے لیے وہی جذبہ رکھتے ہیں جو آپ کا ہے۔ آپ رضاکاروں کو تلاش کرنے یا نامزد افراد کے بارے میں پوچھنے کے لیے ایک اعلان بھی کر سکتے ہیں۔ رضاکاروں اور نامزد افراد کی تشخیص کرنے کیلئے اس بات پر غور کریں وہ آپ کے مشن کو کیسے آگے بڑھاتے ہیں، گروپس میں ان کی سرگرمی کیسی ہے، اور یہ کہ ماضی میں ان کے دیگر ممبرز سے بات چیت کا کیسا رویہ رہا ہے۔

    دوسرا خیال یہ ہے کہ آپ اس بارے میں سوچیں کہ آپ کے ایڈمنز ایسا کون سا کام کر سکتے ہیں جو آپ نہیں کر سکتے۔ غیر یکساں صلاحیتوں اور خصوصیات والی ٹیم آپ کو اپنے ٹیم ورک اور کارکردگی کو مضبوط بنائے گی۔ ایک ہی وقت میں، ایسے ایڈمنز کو بھرتی کرنے پر غور کریں جو آپ کی کمیونٹی کے متنوع امتزاج کی عکاسی کرتے ہیں۔ ممبرز کے مختلف نقطہ نظر کی نمائندگی کرنے کی ان کی صلاحیت، حکمت عملی ترتیب دینے اور مواد یا ممبرز کے ساتھ چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

    اپنی ایڈمن ٹیم سے بات چیت کرنا اور نئے ایڈمن شامل کرنے کے معیار سے اتفاق کرنا ایک اچھا خیال ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ وہ آپ کے موجودہ ایڈمنز کے ہم خیال ہوں۔ زیادہ ایڈمنز کام کے بوجھ کو تقسیم کرنے میں مدد کریں گے، لیکن اس سے پیچیدگی میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی نئے ایڈمنز وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ آپ کام کرنے میں آسانی محسوس کریں۔

    کمیونٹی ایڈمنز دوسرے ایڈمنز کو ہٹا سکتے ہیں۔ آپ خود کو بھی ہٹا سکتے ہیں، الا یہ کہ آپ کمیونٹی بلڈر ہوں۔ اگر کوئی ایڈمن چھوڑنا چاہتا ہے تو اپنی ٹیم کو مطلع کریں اور مناسب قائم مقامی تلاش کریں۔

    آپ کو ایسی صورتحال پیش آ سکتی ہیں جہاں کمیونٹی ممبر ایڈمن کے عہدے پر فائض ہونے سے انکار کر سکتا ہے، یا کوئی ایڈمن اپنے ایڈمن کے عہدے سے استعفا دے سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ ان کے انتخاب کا احترام کیا جائے لیکن ان کی تشویشات اور وجوہات کے بارے میں جاننے کیلئے ان سے رابطہ کرنا چاہیے۔

  • جب آپ اپنی کمیونٹی اور ایڈمن ٹیموں میں نئے ممبرز کو شامل کرتے ہیں تو ٹریننگ، ٹولز اور وسائل کے ذریعے ان کو سپورٹ کرنا ضروری ہے۔ انہیں یہاں - اس کمیونٹیز لرننگ سنٹر میں بھیجنا نہ بھولیں!

    ٹیم کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے، راہنمائی حاصل کرنے اور تاثرات فراہم کرنے کے قابل بنانے کے لیے صرف ایڈمن گروپ شروع کرنے پر غور کریں۔ کسی موجودہ ایڈمن کو نئے بھرتی ہونے والے کے ساتھ بطور معلم یا دوست تفویض کریں تاکہ ان کے پاس کوئی ایسا شخص ہو جس سے مدد اور اپنے کسی بھی سوال کے جواب کے لیے وہ رجوع کر سکیں۔ ایڈمنز کے لیے باقاعدگی سے سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کرنا ایک اچھا خیال ہے تاکہ وہ پرسکون ہو سکیں اور اپنے تعلقات کو مضبوط بنا سکیں۔

    اپنی ٹیم کی خدمت کے لیے انہیں مبارکباد دے کر اور ان کا شکریہ ادا کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ٹیم جانتی ہے کہ آپ اس کی کتنی قدر کرتے ہیں۔

    تھکاوٹ کی نشانیوں کو تلاش کرنا نہ بھولیں۔ اپنی ٹیم کو سپورٹ کیلئے دیگر ایڈمنز سے رابطہ کرنے کی ترغیب دیں۔ ضرورت پڑنے پر وقفہ لیں۔

  • جیسے جیسے آپ کی کمیونٹی آگے بڑھتی ہے اپنے ایڈمن کے کاموں کو تقسیم کرنا اور اس میں توازن قائم کرنا اہم ہوتا ہے۔ معلومات شیئر کرنے، مسائل پر تبادلہ خیال کرنے، اور کاموں سے متعلق ایک دوسرے کو آگاہ کرنے کیلئے باقاعدہ ایڈمن گروپ کالز کو شیڈول کرنا واقعی ایک اچھا عمل ہے۔

    اپنی ٹیم میں موجود مختلف قوتوں اور صلاحیتوں کو سمجھنے سے آپ کو کردار تفویض کرنے میں مدد ملے گی، اور آپ ہر ایک ایڈمن کی ذمہ داری پیرا میٹرز سے اتفاق کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے ایک ایڈمن تنازع کا انتظام کرنے میں مہارت رکھتا ہو تو آپ انہیں حساس صورتحال سے نمٹنے کی ذمہ داری دینے کی سوچ سکتے ہیں۔

    ہر ایڈمن کے لیے کام کے اوقات پر اتفاق کرنا نہ بھولیں، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ آپ کی کمیونٹی کے ممبرز کو مسلسل مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس بارے میں بات کرنا اچھا خیال ہے کہ آپ ممبرز کے سوالات پر ایڈمن کی طرف سے جواب کی کتنی جلدی توقع کرتے ہیں۔

  • ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کرتے وقت تنازعہ پیدا ہونے کا امکان ہمیشہ رہتا ہے۔ اگر آپ مایوس یا چڑچڑاپن محسوس کر رہے ہیں تو ایک وقفہ لیں۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ ٹیم کا کوئی ممبر تناؤ کا شکار یا مشتعل ہو رہا ہے تو ہمدردی کے ساتھ بات چیت کریں، اور انہیں وقفہ لینے کا مشورہ دیں۔

    بغور سنیں اور بہت سارے سوال کریں تاکہ اس معاملے کو حل کرنے کا طریقہ معلوم کرنے سے پہلے یہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ اس پریشانی کی وجہ کیا ہے۔ آپ انہیں دیگر کردار تفویض کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں جو ان کیلئے مناسب ہو۔

    ایڈمن کو ہٹانے سے پہلے، ان سے بات کریں اور انہیں بتائیں کہ ان کے اعمال دیگر ایڈمنز اور/یا کمیونٹی کو کیسے متاثر کر رہے ہیں۔ یہ تاثرات فراہم کرنے اور ان کے لیے اپنے رویے کو سدھارنے کا ایک موقع ہے۔

    اگر پھر بھی وہ ایک ساتھ کام نہ کر سکیں تو انہیں ایڈمن ٹیم سے ہٹا دیں، لیکن انہیں اپنی کمیونٹی میں رہنے دیں۔ تبدیلی کے بارے میں اعلان کرنے پر غور کریں، ان کی خیر خواہی کریں، اور آگے بڑھیں۔

تعلیم و تربیت جاری رکھیں

معلوم کریں کہ دوسری کمیونٹیز جڑنے، معلومات شیئر کرنے اور مشترکہ مقصد پر کام کرنے کیلئے WhatsApp کمیونٹیز کا استعمال کیسے کر رہی ہیں۔ ان کی کامیابیوں کا جشن منانا نہ بھولیں۔

202 پر واپس جائیں: کمیونٹی کے اصول نافذ کرنا اور مشکل ممبرز سے نپٹنا
کیا اس مضمون سے مدد ملی؟
جی ہاںنہیں
اس مضمون سے مدد کیوں نہیں ملی؟
  • مضمون پیچیدہ تھا اور ٹھیک سے سمجھ نہیں آیا
  • اس مضمون سے میری مسئلہ حل نہیں ہوا
  • یہ مضمون مجھ پر یا میری کمیونٹی پر لاگو نہیں ہوتا
  • اس مضمون میں یہ نہیں بتایا گيا ہے کہ اسے WhatsApp پر کیسے کریں
آپ کی رائے کے لیے شکریہ

اگلا

ہمارے کمیونٹی بلڈر
ٹیوٹوریل دیکھیں
اوپر واپس جائیں
ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاؤن لوڈ کریں
ہم کیا کرتے ہیں
خصوصیاتبلاگسیکیورٹیبرائے بزنس
ہم کون ہیں
تعارفکرئیرزبرانڈ سنٹرپرائیویسی
WhatsApp استعمال کریں
‏AndroidiPhone‎Mac/PCWhatsApp ویب
مدد چاہیے؟
ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرایپسسیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2025 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسی
سائٹ میپ